بادامی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب

Oct 19, 2025 | 10:54:AM
بادامی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج ہم آپ کو مزیدار بادامی قورمہ بنانے کی آسان ترکیب بتاتے ہیں جسے گھر میں بنا کر آپ بھر پور ذائقہ کی ڈش سے اپنے دستر خوان کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔

بادامی قورمہ بنانے کیلئے درکار اجزا

 مرغی کا گوشت ایک کلو، پیاز ایک پاؤ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، گھی یا تیل ایک کپ، دہی ایک پاؤ، نمک ۲؍ چھوٹے چمچے یا حسب ذائقہ، لال مرچ پسی ہوئی ۲؍ بڑے چمچے یا حسب ذائقہ، پسا ہوا دھنیا 2بڑے چمچے، لونگ آٹھ سے دس عدد، ثابت کالی مرچ آٹھ سے دس عدد، چھوٹی الائچی آٹھ عدد (پیس لیں)، کیوڑہ چند قطرے، بادام ۳۰؍ عدد یا حسب منشاء۔

بادامی قورمہ بنانے کا طریقہ
 سب سے پہلے گھی یا تیل گرم کرکے پیاز ڈالیں اور پیاز سرخ ہوجائے تو نکال لیں، پھر اسی تیل یا گھی میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر ڈھکن ڈھانک دیں، چند لمحوں بعد پھر مرغی کا گوشت ڈال دیں اور تھوڑا بھونیں، پھر نمک، لال مرچ اور دھنیا ڈال کر بھونیں، جب مسالے کی مہک ختم ہوجائے تو ایک کپ پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر ڈھکن ڈھانک کر رکھ دیں۔

 دہی میں سرخ کی ہوئی پیاز ملا کر بلینڈر میں پیس لیں، جب گوشت گل جائے تو دہی میں کالی مرچ، لونگ اور چھوٹی الائچی سب ملا کر دہی کا مکسچر مرغی کے گوشت میں ملا دیں اور دَم پر رکھ دیں،بادام کو گرم پانی میں ڈال کر چھلکا اتار لیں۔

 چند منٹوں بعد بادام اور کیوڑہ کے چند قطرے بھی سالن میں شامل کرکے دَم پر رکھیں۔ چند منٹوں بعد لذیذ بادامی قورمہ تیار ہوجائے گا، پراٹھے کے ساتھ نوش فرمائیں۔