اڈیالہ جیل عملے کا عمران خان کو سائیکل دینے سے انکار

Oct 19, 2023 | 15:15:PM
اڈیالہ جیل عملے کا عمران خان کو سائیکل دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی ،فرزانہ صدیق )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  عمران خان کو اڈیالہ جیل میں کپڑے مل گئے لیکن جیل عملے نے سابق  وزیرا عظم کو سائیکل دینے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کے لئے کپڑے لیکر عملہ اڈیالہ جیل پہنچ گیا ،عمران خان کے لئے سرد کپڑوں کے 5 جوڑے،بنیان،سلنگز لیکر اڈیالہ جیل  پہنچائے گئے ہیں ،عمران خان کو جیل میں کپڑے مل گئے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی تک ورزش والی سائیکل پھر نہ پہنچ سکی،سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت کے تحریری احکامات تک سائیکل مہیا کرنے سے انکار کر دیا،چیئرمین پی ٹی آئی کی سائیکل کو واپس انکے گھر پہنچا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر