سندھ حکومت کا 15 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

Mar 19, 2024 | 21:49:PM
سندھ حکومت کا 15 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آزاد نہڑیو)سندھ سرکار کا محکمہ سکول تعلیم میں 15 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ ۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول تعلیم میں خالی 15 ہزار 380 اسامیوں پر نئی پرائمری سکول ٹیچرزکی  بھرتیاں کی جائیں گی ، آئی بی اے ٹیسٹ پاس امیدواروں کے تیسرے مرحلے میں بھرتی کیا جائے گا ،محکمہ سکول تعلیم کی ایچ آر ونگ نے تیاری مکمل کرلی ،کل سندھ کابینہ کا اجلاس ہوگا ،سندھ کابینہ کے اجلاس میں مزید اساتذہ کی بھرتیوں کا معاملا زیر غور لایا جائے گا ،سندھ  کابینہ کی منظوری کے بعد  تیسرے مرحلے نئی دوبارہ بھرتیوں کا آغاز کیا جائے گا ،محکمہ سکول تعلیم  کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ پاس کرنے والے تمام امیدواروں کو مرحلہ وار بھرتی کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں : بغاوت، غداری پر عمر قید کی سزا کا نیا بل منظور