اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کراچی سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے، محمود خان اچکزئی پی آئی اے کے فلائٹ پی کے 308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
فلائٹ ایک گھنٹہ تاخیر کے ساتھ اسلام آباد پہنچی، محمود خان اچکزئی تحریک تحفظ آئین کی عوامی رابطہ مہم کے لئے تین روزہ دورہ سندھ پر تھے۔
محمود خان اچکزئی کچھ دیر بعد قومی اسمبلی پہنچ کر بطور اپوزیشن لیڈر اپنا عہدہ سنبھالیں گے، محمود خان اچکزئی آج بطور اپوزیشن لیڈر اپنا پہلا خطاب بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :آئی فون 18 پرو کی پہلی جھلک سامنے آگئی