اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے اضافی فیس مقرر

Jan 19, 2024 | 20:56:PM
اندرون ملک فضائی سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے اضافی فیس مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) اندورن ملک فضائی سفر کرنے والے مسافروں پر ایئرپورٹ چارجز کے نام سے فیس مقرر کردی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں پر 100 روپے فیس مقرر کی گئی ہے، ایئرلائنز مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف مستعفی، وجہ کیا بنی؟ اہم بیان بھی سامنے آ گیا

ڈومیسٹک پروازوں کے مسافروں پر 100 روپے فیس وصول کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن کا نیا ہدایت نامہ ایئرلائنز کو موصول ہوگیا ہے، مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز کے نام سے وصولی کا حکم نامہ 15 جنوری سے نافذ العمل ہوگا۔