حلیم عادل شیخ کی عمران خان سےملاقات ، سیاسی صورتحال پر  تبادلہ خیال

Jan 19, 2023 | 18:10:PM
 حلیم عادل شیخ کی عمران خان سےملاقات ، سیاسی صورتحال پر  تبادلہ خیال
کیپشن: حلیم عادل شی عمران خان سے ملاقات میں تبادلہ خیال کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیو)سندھ میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات ، سیاسی صورتحال اور حالیہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

بلدیاتی انتخاب کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی نہایت مایوس کن کارکردگی اور سندھ حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر بریفنگ ،سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نہایت ناقص انعقاد اور نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعلان  کردیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قائد حزب اختلاف سندھ کو صوبائی تنظیم کے ساتھ ملکر معاملے کو پوری قوت سے اٹھانے کی ہدایت،سندھ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے ذمہ داران، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کیخلاف انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت  کی گئی،سندھ حکومت کی جانب سے پولیس و انتظامیہ کی مدد سے کارکنوں و ذمہ داروں کیخلاف جھوٹے پرچوں کے اندراج اور گرفتاریوں کی بھی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی۔  

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ سندھ خصوصاً کراچی کے مینڈیٹ کو پیپلز پارٹی کی غنڈہ گردی اور الیکشن کمیشن کی نااہلیت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے،پہلے الیکشنز سے فرار ہوتے رہے، انتخاب ہوا تو غنڈہ گردی سے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، قانون کے دائرے میں بھرپور سیاسی مزاحمت کریں گے اور سندھ کے عوام کے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔