لاہور میں اتائی ڈاکٹر ایک اور زندگی نگل گیا

Jul 18, 2023 | 12:12:PM
 اتائی ڈاکٹر نے ایک اور زندگی نگل لی۔ چلتے پھرتے علاج کیلئے آنے والے 13 سالہ بچے کو غلط انجکشن لگا کر ابدی نیند سلا دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) لاہور میں اتائی ڈاکٹر نے ایک اور زندگی نگل لی۔ چلتے پھرتے علاج کیلئے آنے والے 13 سالہ بچے کو غلط انجکشن لگا کر ابدی نیند سلا دیا۔

13 سالہ نبی خان کی ذرہ سی طبیعت خراب ہونے پر اس کے والد علاج کیلئے قریبی اتائی ڈاکٹر عمران کے کلینک لے گئے۔  نبی خان کو جیسے ہی انجکشن لگا، اُس کی طبیعت سنبھلے کی بجائے مزید  بگڑ  گئی۔ 

انجکشن نے ری ایکشن کردیا جس سے جسم پر دانے نکل آئے۔ بچے کی بے چینی زیادہ ہونے کے باوجود ظالم اتائی نے بچے کو ہسپتال بھیجنے کے بجائے گھر بھیج دیا۔ راستے میں مزید طبیعت بگڑی تو والد جناح ہسپتال لے گئے، تاہم اس وقت تک تاخیر ہو چکی تھی۔

مزید پڑھیں:  اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں ، بھاری تعداد میں منشیات برآمد

اہل علاقہ نے قانونی کارروائی کے لئے احتجاج کیا۔ باگڑیاں چوک گرین ٹاون ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہیلتھ کیئر کمیشن بروقت تائیوں کے خلاف کارروائی کرے تو قیمتی زندگیاں ضائع نہ ہوں۔

بچے کی موت کی اطلاع ملتے ہی اتائی ڈاکٹر عمران کلینک بند کر کے فرار ہوگیا۔ پولیس نے گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔