سونے کی قیمت میں ہوشربااضافہ، خریدار پریشان

Jul 18, 2022 | 17:59:PM
سونے کی قیمت ،ہوشربااضافہ، خریدار ،پریشان، فی تولہ، صرافہ ایسوسی ایشن، 24نیوز
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت کو ایک مرتبہ پھر پر لگ گئے ہیں۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1550 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 1329 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 085 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 911 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشہور کمپنی کا پاکستان میں اپنی کامیاب ترین موٹرسائیکل بند کرنے کا اعلان

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1715 ڈالر ہوگئی ہے۔