تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی

Feb 18, 2024 | 10:01:AM
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف،فاروق احمد،نازیہ خورشید ) محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک میں داخل،کہیں بارش  اور کہیں گہرے بادل برسنے کو تیار  ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  لاہور میں بادلوں کا بسیرا ہے،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ،جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فیضائی آلودگی  کی شرح  169ریکارڈ کی گئی جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق یو ایس قونصلیٹ 192،ڈی ایچ اے فیز 8 میں شرح 227ریکارڈ،کینٹ پولو گراؤنڈ173 اور شاہراہ قائداعظم پر آلودگی کی شرح 170ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ دوپہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں کمی متوقع ہے،کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں رات کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے، آج آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 33 نمبر پر ہے جبکہ کراچی میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 69 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، مری اور گلیات میں موسلادھار بارش ہوئی ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق خیبر پختونخوا اور آزادکشمیر میں بارش,شمالی اور بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ جاری،دیر بالا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی,وادی نیلم اور وادی لیپہ میں برفباری سے ہر سو سفیدی چھا گئی،گنگا چوٹی ،سدھن گلی ،لسڈنہ،چترہ ٹوپی،سمیت دیگر مقامات پہ برف باری ، باغ آزاد کشمیر بھی وقفے وقفے سے برفباری،ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ  ہوگیا ،ملکہ کوہسار مری میں 

پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش متوقع ہے ،بارش اور برفباری کا سلسلہ 22فروری تک جاری رہے گا جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلڈ پریشر، شوگر , جگراور کولیسٹرول سے بچنے کا آسان حل، پستے کا استعمال ہے؟

اس کے علاوہ اپرچترال اور دیر بلا کے مختلف علاقوں میں برفباری کا سلسلہ  جاری ہے، یارخون اور لاسپور میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا اور  جسکی وجہ سے رابطہ سڑکیں مکمل طور بند ہوچکے ہیں۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری اور زیریں علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری،سیاحتی مقامات اڑانگ کیل،اپر گریس،ہلمت ،سرادری ،شونٹھر،سرگن ، لوات بالا،جاگراں ویلی،کٹھہ چوگلی، لیسوا   میں  بھی برفباری جاری جبکہ نیلم کے ضلعی ہیڈ کواٹر آٹھ مقام سمیت زیریں علاقوں بارش  جاری ہے۔