بلڈ پریشر، شوگر , جگراور کولیسٹرول سے بچنے کا آسان حل، پستے کا استعمال ہے؟

Feb 18, 2024 | 09:11:AM
بلڈ پریشر، شوگر , جگراور کولیسٹرول سے بچنے کا آسان حل، پستے کا استعمال ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وینڈربلٹ یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پستے کی طرح گری دار میوے روزانہ کھانے سے میٹابولک سنڈروم کو روکنے میں مدد ملتی ہے، پستہ کھانے سے جسم کو پروٹین، فائبر، وٹامن بی 6، فاسفورس، کاپر اور وٹامن بی ون جیسے اجزا ملتے ہیں جو کہ صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

تحقیق میں 22 سے 36 سال کی عمر کے 84 افراد کو شامل کیا گیا جن کو میٹابولک سنڈروم سے منسلک عارضوں میں سے کسی ایک کا خطرہ تھا۔ مضامین کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ کو 16 ہفتوں کے لیے پستے یا دیگر گری دار میوے دیے گئے، ایک اور گروپ کو بسکٹ یا اس جیسی دوسری چیزیں دی گئیں۔

ان افراد کی خوراک یا طرز زندگی میں مزید کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، نتائج سے معلوم ہوا کہ خواتین میں میٹابولک سنڈروم کا خطرہ 67 فیصد اور پستے یا دیگر گری دار میوے کھانے والے مردوں میں 42 فیصد کم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:قبض سے نجات کیلئے کن مفید مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے؟
نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ پستے کھانے سے خون میں انسولین کی سطح کم ہوتی ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کو روکنے میں مدد ملتی ہے، پستے کی زیادہ مقدار کھانے سے جسمانی وزن نہیں بڑھتا بلکہ پیٹ اور کمر کے گرد چربی کم ہوتی ہے۔