ملتان کی یلغار، پشاور کی للکار،پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کا تجزیہ

Feb 18, 2023 | 00:02:AM
پی ایس ایل ہنگامہ
کیپشن: پی ایس ایل ہنگامہ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک ، جادوگر تیز گیند باز  محمد آصف  اور محمد یوسف کے تجزیوں نے تہلکہ مچا دیا ہے ۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹر محمد یوسف نے کہا کہ آج کے میچ میں رائیلی روسو جس طرح سے کھیلا وہ حیران کن تھا۔ رضوان نے بھی زبردست اننگز کھیلی اور باقی کھلاڑیوں نے بھی اپنا پورا پورا حصہ ڈالا جس سے ٹیم نے 210 رنز کا بڑاحدف آسانی سے دے دیا۔

محمد یوسف نے مزید کہا ملتان سلطانز آج ٹاس ہاری مگر ٹاس جیتے یا ہاریں مثبت رہیں اس سے کھلاڑیوں پر بہت اثر پڑتا ہے اور رضوان نے وہی کر کے دیکھایا۔احسان اللّٰہ اور اُسامہ میر  نے 3، 3وکٹ حاصل کی اور میچ کا رخ بدل دیا۔ اسی طرح کھیلتے رہیں تو  قومی ٹیم کے لئے بھی منتخب ہو سکتے ہیں۔جبکہ عباس آفریدی نے 2 اور بریتھ وائٹ نے 1 وکٹ اپنے نام کیں اچھا کھیلے۔

پشاور زلمی سے حارث نے کافی متاثر کیا جس طرح وہ کھیلا وہ بہت اچھا تھا اور اگے بھی انے والے میچز میں مشکل کھڑی کر سکتا ہے۔صائم ایوب نے بھی جارحانہ اننگز کھیلی جو دیکھ کر بہت لطف اندوز ہوا۔