صبح وزیراعظم تھا شام کو ہائی جیکر بنادیا گیا،نواز شریف

ملکی مفاد کے خلاف کبھی کوئی کام نہیں کیا۔سلیکٹڈکولانے کیلئے مجھے قانو ن اورآئین کے خلاف گھربھیجاگیا۔سابق وزیراعظم

Dec 18, 2023 | 14:49:PM
صبح وزیراعظم تھا شام کو ہائی جیکر بنادیا گیا،نواز شریف
کیپشن: میاں نواز شریف خطاب کررہے ہیں
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے خلاف کبھی کوئی کام نہیں کیا۔سلیکٹڈکولانے کیلئے مجھے قانو ن اورآئین کے خلاف گھربھیجاگیا۔ 1999میں صبح وزیراعظم تھا، شام کو ہائی جیکر بنادیاگیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ میرے دور میں پاکستان خوشحال تھا۔ ڈالر کمزور، روپیہ مضبوط تھا لاکھوں لوگوں کو روزگارمل رہاتھا۔ہماری حکومت ختم نہ کی جاتی تو2020میں موٹرویزمکمل ہوجاتیں۔ہم نے آئی ایم ایف کوخداحافظ کہا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ترقی والے لوگ ہیں، آئی ایم ایف کو ہم نے خدا حافظ کہا تھا، ہم غیر ملکی قرضے واپس کر رہے تھے، اپنے دور میں قرضے لیے نہیں واپس کیے تھے، ہم پاکستان میں وہ کام کر سکتے ہیں جو دوسری قومیں نہیں کر سکتیں، ہمیں نظر کھا گئی، کسی کو پوچھنا چاہیے تھا کہ صبح کا وزیرِ اعظم شام کو ہائی جیکر کیسے بن گیا؟ آر ٹی ایس بٹھا کر جو حکومت لائی گئی وہ ایک موٹر وے بھی نہ بنا سکی، اگر ہماری حکومت نہیں توڑی جاتی تو وہ موٹر وے بن جاتی، کس نے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا؟ سندھ میں ہم نے کوئلہ نکالا، بجلی اس سے بن رہی ہے، کراچی میں ہم نے 2200 میگا واٹ کا پاور پلانٹ قائم کیا۔

ضرورپڑھیں:عام انتخابات میں تاخیر کے تمام دروازے بند

نواز شریف کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس بٹھاکرجو حکومت لائی گئی وہ ایک موٹروےبھی نہ بناسکی، اگر ہماری حکومت نہیں توڑی جاتی تو وہ موٹر وے بن جاتی، کس نے کراچی سے دہشتگردی کو ختم کیا؟ سندھ میں ہم نےکوئلہ نکالا، بجلی اس سےبن رہی ہے، کراچی میں ہم نے 2200 میگاواٹ پاور پلانٹ قائم کیا، چترال والوں سے پوچھوں گا ٹنل مجھ سے بنواتے ہیں ووٹ کسی اور کو دیتے ہیں، کراچی سے حیدرآباد جو بنائی گئی وہ موٹروے نہیں، ہم ترقی والے لوگ ہیں،غریبوں کا دکھ بانٹنے والے لوگ ہیں۔