باتیں بھولنا انتہائی ذہانت کی علامت : تحقیق

Dec 18, 2020 | 11:11:AM
باتیں بھولنا انتہائی ذہانت کی علامت : تحقیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سائنس دانوں نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ باتیں بھولنا انتہائی ذہین ہونے کی علامت ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق باتیں بھولنے والوں کے حوالے سے سائنس دانوں نے نئی تحقیق میں جو کچھ بتایا ہے اس سن کر  باتیں بھولنے والے لوگ سن کر خوش ہوجائیں گے،  کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے وہ اکثر اوقات اہم باتیں بھول جاتے ہیں اور پھر کوئی دوسرا انہیں یہ یاد دلاتا ہے،جس پر وہ کہتا ہے کہ ہاں ذہن سے نکل گیا تھا۔

پروفیسر بلیک رکلینڈ جو کہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اہم ہوتا ہے کہ دماغ غیر متعلقہ چیزوں کو بھول جائے اور اصل مقصد پر توجہ مرکوز رکھے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے دماغ چیزوں کو بھول جاتے ہٰں وہ بہتر فیصلہ کرنے کی صلاحیت کے حامل لوگ ہوتے ہیں کیونکہ ان کے دماغ یکسو ہوتے ہیں۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے مطابق باتیں بھولنے والے دماغ صحت مند میموری سسٹم کے حامل ہوتے ہیں اور وہ بالکل ایسے ہی کام کررہے ہوتے ہیں جیسے ایک صحت مند اور ذہین انسانی دماغ کو کرنا چاہیے۔