اجلاس میں کیسے آگئے؟صحافی کے سوال پر عامر لیاقت کا حیران کن جواب

Nov 17, 2021 | 14:00:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مشترکہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ہم آئے نہیں لائے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رہنما عامر لیاقت حسین بھی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو ان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ تو پی ٹی آئی سے ناراض تھے آپ کیسے پہنچ گئے۔ جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ہم آئے نہیں لائے گئے۔عامر لیاقت حسین سے صحافی نے دوبارہ سوال کیا کہ آپ کیسے آگئے، تو عامر لیاقت نے جواب دیا کہ وہی لائے جو ہمیشہ لاتے ہیں اب پھر وہی اہتمام کے ساتھ لائے ہیں۔