نوعمر لڑکے کی کاوش۔۔کرکٹررضوان کا خوبصورت خاکہ بنا ڈالا

Nov 17, 2021 | 11:25:AM
رضوان کی تصویر بنانے والا کم سن لڑکا
کیپشن: رضوان کی تصویر بنانے والا کم سن لڑکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے وکٹ کیپر  اور  اوپننگ بیٹر محمد رضوان کا نوعمر لڑکے نے خاکہ بناکر خراجِ تحسین پیش کیا، رضوان بے حد متاثر ۔

تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لڑکے کی جانب سے بنائی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور  اس کے فن پر خوب داد بھی دی،قومی کرکٹر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ فرحان علی یہ ناقابلِ یقین ہے، آپ کی اس محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ۔ آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔

 محمد رضوان نے مزید لکھا کہ میرا مکمل یقین ہے کہ بچے ہی ہمارے ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بچے پاکستان کو مضبوط بنائیں گے، جس کام سے آپ کو محبت ہے اس کو جاری رکھیں۔

محمد رضوان کا یہ خاکہ سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر وائرل ہے جس پر صارفین نوعمر لڑکے کی اس کاوش اور کرکٹر سے محبت کو سراہ رہے ہیں جب کہ اسے اپنے اس فن کو جاری رکھنے کی بھی تلقین کر رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:    ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پا سکتی۔شہباز شریف