کپڑ ا مارکیٹ  میں خواتین کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ ،ویڈیو وائرل

Nov 17, 2021 | 07:46:AM
 کپڑ ا مارکیٹ ، خواتین، ساتھ، ناخوشگوار واقعہ
کیپشن: کپڑ ا مارکیٹ  میں خواتین کے ساتھ ناخوشگوار واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست تلنگانہ کی ایک کپڑ ا مارکیٹ  میں خواتین  ایک دکا ن میں بیٹھی تھیں کہ اچانک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا،واقعہ کی ویڈیو کو وہاں لگے سی سی ٹی وی نے محفوظ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تین خواتین اور ایک آدمی کپڑے کی دکان پر موجود اور کچھ باتیں کررہے ہیں اسی دوران ایک تیزرفتار بے قابو موٹرسائیکل کی دکان میں انٹری ہوتی ہے۔ موٹر سائیکل کاؤنٹر سے ٹکرانے کے بعد گرجاتی ہے جبکہ سوار کی قلابازی لگتی ہے اور وہ کاؤنٹر کے دوسری جانب گرتا ہے۔

اس حادثے میں دکان میں موجود تمام افراد محفوظ رہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کو زخمی ہوا۔واقعہ پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی میں طلبہ کی غیر اخلاقی ٹک ٹاک ویڈیو سو شل میڈیا پر منظر عام پر آ گئی