پرتگال میں20 ہزار  پاکستانی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں,پرتگیز سفیر کا قومی دن پر خطاب

Jun 17, 2025 | 23:43:PM
پرتگال میں20 ہزار  پاکستانی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں,پرتگیز سفیر کا قومی دن پر خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسلام آباد(انور عباس) پاکستان میں پرتگال کے سفیرمینوئل فریڈریکو پینہیرو ڈا سلوا نے کہا ہے کہ غزہ کی آبادی پر مظالم, مشرق وسطی میں بڑھتا تنازع ہو یا یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت, اس سے تناظر میں مزاکرات ہی انسانی بقا کی ضمانت ہیں پرتگال تمام تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے, پرتگال میں مقیم 20 ہزار سے زائد پاکستانی پرتگال کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

پرتگال کے قومی دن کے موقع پر پرتگیز سفارت خانے کی جانب سے ایک عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی, سماجی شخصیات اور سفراء و سفارتی عملے نے شرکت کی۔دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے شروع ہونے والی تقریب سے اپنے خطاب میں پرتگیز سفیر مینوئل فریڈریکو پینہیرو ڈا سلوا نے کہا کہ 1139 میں وجود میں آنے والے پرتگال کے تاجروں اور سمندری نیوی گیٹروں (ناخداوں) نے دنیا کو نئے راستے اور ترقی کی نئی سمت دی 1949 میں پرتگال نے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ۔ انہوں نے کہا پرتگال میں مقیم 20 ہزار سے زائد پاکستانی پرتگال کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،7 دھائیوں سے پرتگال اور پاکستان کی شراکت داری باہمی احترام پر قائم ہے۔

 اس موقع پر پرتگیز سفیر نے کہا کہ غزہ کی آبادی پر مظالم, مشرق وسطی میں تنازع اور روس کی جارحیت کے تناظر میں مذاکرات ہی انسانی بقا کی ضمانت ہیں۔ مہمان خصوصی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پرتگال نے دنیا کو بہت کچھ دیا، اردو زبان میں ورانڈا, میز, صابن سمیت متعدد الفاظ پرتگیز زبان کے دیئے ہوئے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خصوصی طور پر عشائیے میں شرکت کی اور مہمانوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی ضد،ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے،سوشل میڈیا پر پھر بیان داغ دیا