پنجاب بھر میں رات 10 بجے دکانیں بند کرنے کے اوقات کارختم،نوٹیفیکیشن جاری

Feb 17, 2026 | 21:43:PM
پنجاب بھر میں رات 10 بجے دکانیں بند کرنے کے اوقات کارختم،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم)وزیر اعلیٰ پنجاب نے تاجر برادری , چین سٹورز, سپر سٹورز اور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی درخواست منظورکرتے ہوئے  10 بجے دکانیں بند کرنے کے اوقات کار سے استثنیٰ دے دیا ۔ 

رات دس بجے دوکانیں بند کروانے کے اوقات کار ختم کر کے وزیراعلی پنجاب نےباقاعدہ منظوری دےدی ،نوٹی فیکشن جاری کردیاگیا،وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز سمیت الائیڈ محکموں کو ہدایات جاری کر دیں ،وزیر اعلی پنجاب نے زوم میٹنگ میں دوکانوں کے اوقات کار ختم کرنے کی ہدایات کر دیں۔

ماہ رمضان میں 24گھنٹے کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی،انتظامی امور نمٹانے والے افسران ماہ رمضان میں اوقات کی پابندی کو ختم کریں ،صوبہ بھر میں ماہ رمضان میں کاروبار پر اوقات کار کی پابندی نہیں ہو گی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  وعدے نہیں عمل