آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر کی ملاقات

Dec 17, 2023 | 16:25:PM
 آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جاوید قائم خانی )عام انتخابات سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں صدر پیپلزپارٹی سینٹرل سید مسرور احسن, صدر آل کراچی تاجر الائنس سینٹرل رضوان رفیق شاہ, صدر راجپوت برادری راؤ وحید سمیت  دیگر  کی ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی 8 فروری کو ملک بھر میں عوامی طاقت سے بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کرے گی،تاجر برادی کا پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اور اعتماد  خوش آئند ہے۔

سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ  تاجر برادی کی شمولیت محنت و لگن سے کراچی ترقی کی جانب گامزن ہوگا،صدر ڈسٹرکٹ سینٹرل پیپلزپارٹی سید مسرور نے کہا کہ  تاجر برادری کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ سینٹرل کو ماڈل بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لطیف کھوسہ نے پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرلیں،پی ٹی آئی میں شامل

 تاجر رہنما کوآرڈینٹر لیاقت آباد ٹاؤ ن رضوان رفیق شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی قیادت پر مکمل اعتماد ہے 2024 میں بلاول بھٹو وزیراعظم پاکستان ہوں گے۔