سجل علی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ فلموں میں دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سجل علی نےاپنے فلمی کریئر کا آغاز 2017 کی با لی ووڈ فلم "موم" سے کیا تھا، جس میں انہوں نے معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔"موم"کے بعد سجل علی نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا جب کہ رواں برس مارچ میں ان کی پہلی بین الاقوامی فلم "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ" بھی ریلیز ہوئی تھی، جس کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور نے دی تھیں اور اس میں شبانہ اعظمی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
View this post on Instagram
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا تھا اور وہ شوٹنگ کے دوران ان کے گھر ہی ٹھہری تھیں اور جھانوی کپور سے ان اچھی دوستی تھی جبکہ انکی والدہ نے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا اور وہ بھی سری دیوی کی میزبانی اور محبت سے بے حد خوش ہو ئیں تھیں۔"
View this post on Instagram
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ "واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ" کی شوٹنگ کے دوران بھی شیکھر کپور اور شبانہ اعظمی نے انہیں بہت پیار اور عزت دی، جس میں اپنائیت تھی۔اداکارہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پر بھی بات کی اور کہا کہ "سیاسی معاملات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹ اور آرٹ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں"۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے بھارت میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "وہ بھارت میں کام کرنا چاہتی ہیں لیکن انہیں معلوم نہیں ایسا کب تک ممکن ہو سکے گا کہ وہ وہاں کام کرسکیں گی یا نہیں".
View this post on Instagram