وفاقی دارالحکومت کے تھانوں میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف

Apr 17, 2023 | 16:33:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ّ24 نیوز) شہر اقتدار کے تھانے پنجاب کے روایتی تھانوں کو مات دے گیے۔ شہر اقتدار کے تھانہ کھنہ میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے۔ 

اسلام آباد کے وسط میں واقع تھانہ کھنہ میں نجی ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹارچر سیل میں تشدد کی فوٹیج 24 نیوز منظر عام پر لے آیا ہے۔ فوٹیج میں دو سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں کو شہری پر  تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور تشدد سہنے والے ملزم کی چیخ و پکار بھی وڈیو میں واضح سنی جا سکتی ہے۔ تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی پہچان تنویر کیانی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’انتخابات کیلئے سٹیٹ بنک نے فنڈز جاری کر دیئے تو سکیورٹی کا مسئلہ اٹھایا جائے گا‘‘

پولیس اہلکاروں نے تھانے کے اندر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانے کی حوالات شہری کی چیخوں سے گونجتی رہی اور متعلقہ ایس ایچ او اور دیگر افسران کو علم نا ہو سکا، سیف سٹی پروجیکٹ کیمروں پر اربوں روپے لگانے والے تھانوں کے اندرونی حالات سے لاعلم ہیں۔ 

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اسی تھانے میں اس سے قبل بھی شہریوں اور ملزمان پر تشدد کیا جاتا رہا ہے، پولیس کی جانب سے تشدد کر کے ملزمان سے نا کیے ہوئے جرم بھی منوا لیے جاتے ہیں۔ 

واضح رہےکہ کیپٹل سٹی میں اس سے قبل بھی لاتعداد فوٹییجز سامنے آ چکی ہیں۔ وفاقی شہر کے تھانے میں ہونے والے تشدد کی وڈیو نے شہریوں کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔