جب تک سلیکٹیڈ ٹولہ قابض ، ملک کی تباہی جاری رہیگی۔۔رانا ثنا اللہ

Oct 16, 2021 | 15:21:PM
مہنگائی ناقابل برداشت عوام کا ریلہ اسلام کی طرف بڑھنا چاہئے
کیپشن: رانا ثنا اللہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا، متحدہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ رات بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، اب پیٹرول کی قیمت بڑھا دی، اتنا بڑا اضافہ پہلے نہیں کیا گیا، جو سمری بھیجی گئی تھی حکومت نے اس سے دگنا اضافہ کر دیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کا سیلاب اسلام آباد کی طرف بڑھنا چاہئے، سیلیکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنا چاہئے ورنہ حالات اس سے بھی زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آج کے بعد جس طرح ڈالر مہنگا ہو گا، مہنگائی ناقابلِ برداشت ہو جائے گی۔اس حکومت نے عام آدمی کے لئے جینا ناممکن بنا دیا، لوگوں کی قوتِ خرید ختم ہو رہی ہے، یہ کہتا تھا کہ آئی ایم ایف نہیں جاﺅں گا خودکشی کر لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی برداشت کرنا لوگوں کے لیے ناممکن ہو گیا ہے، لوگوں سے استدعا کروں گا کہ باہر سڑکوں پر نکلیں۔ اب وہ وقت آ گیا ہے کہ لانگ مارچ کی کال دینی چاہئے، عوام لبیک کہیں گے، عوام کاسیلاب اسلام آباد کی طرف بڑھنا چاہئے۔
صدر مسلم لیگ نون پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب میثاقِ معیشت ہونا چاہئے، اس کٹھ پتلی کو اسلام آباد سے نکالنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خواجہ سراؤں کی پولیس میں بھرتیاں۔۔؟ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا