الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری کردیا

May 16, 2023 | 23:14:PM
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی نظام کے اگلے مراحل کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  شیڈول کے مطابق مخصوص نشستوں  کے لئے کاغذات نامزدگی 22 مئی سے 24 مئی تک جمع ہوں گے،25 مئی سے 26 مئی تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہو گی ،3 جون سے 4 جون تک ٹاؤن کونسل اور سٹی کونسل کے ایوان کی تشکیل مکمل کی جائے گی جبکہ10 جون کو منتخب ہونے والے بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے۔