الیکشن کی تاریخ پر کام ہو رہا ہے، ستمبر میں ہوجائینگے، شیخ رشید کادعویٰ

May 16, 2022 | 21:27:PM
عوامی مسلم لیگ، سربراہ شیخ رشید، دعویٰ، الیکشن کی تاریخ، الیکشن ستمبر،
کیپشن: شیخ رشید ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ پر کام ہو رہا ہے ، الیکشن ستمبر میں ہونگے۔
شیخ رشید نے کہاکہ کل کا دن بھاری نہیں ہوا تو اس ہفتے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو گا،ان کا کہناتھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے ہے کہ نئے انتخابات کرائے جائیں ، آصف زرداری کے سوا تمام پارٹیاں الیکشن کیلئے راضی ہیں ،آصف زرداری کسی قیمت پر الیکشن نہیں چاہتے ۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ اسلام آباد میں تیزی سے نئے وزیراعظم کے ناموں پر غور جاری ہے، نگران وزیراعظم کیلئے معاشی ماہرین کے ناموں پر غور ہو رہا ہے،سب کسی معاشی ماہر کو وزیراعظم لانے کیلئے محنت کررہے ہیں ۔
شیخ رشید نے کہاکہ شہبازشریف تمام سٹیک ہولڈرز کی رائے لندن لے کر گئے تھے،ان کا کہناتھا کہ عمران رابطہ نہیں کر رہے تو مطلب یہ نہیں کہ پارٹی رابطے میں نہیں ، عمران خان کو فوری الیکشن کی تاریخ چاہئے بس یہ ضد ہے،پرسوں صورتحال بالکل واضح ہو جائے گی، انہوں نے کہاکہ غیر ملکی قوتیں بھی اب فوری الیکشن چاہتی ہیں ،کوئی نہیں چاہتا ملک انتخابات سے دو قدم آگے انقلاب کی طرف جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کئی بار کہہ چکی ہے الیکشن کیلئے تیار ہیں،خالد مقبول صدیقی