موبائل صارفین کیلئےچونکا دینے والی خبر

Mar 16, 2022 | 16:04:PM
موبائل صارفین کیلئےچونکا دینے والی خبر
کیپشن: موبائل صارفین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)موبائل اسسریز پر ایویلیوایشن ڈیوٹیز کی شرح میں بڑااضافہ سامنے آنےپر موبائل  صارفین کی مشکلات  میں بھی اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق  موبائل اسسریز پر ایویلیوایشن ڈیوٹیز کی شرح میں 200فیصد سے 700فیصد تک ریکارڈ  اضافہ ہوا ہےجس کے بعدموبائل فون کی اسسریز کی قیمتیں بھی بڑھ گیئں،شرح میں اضافے کے بعدبیٹری پر ڈیوٹی 18 سینٹ سے بڑھکر 84 سینٹ تک پہنچ گئی جبکہ موبائل چارجر پر ڈیوٹی 24 سینٹ سے 84 سینٹ ہوگئی  ۔پاور بینک پر ڈیوٹی ڈیڑھ ڈالر سے بڑھ کر 3ڈالر 80 سینٹ ہوگی ،چارجنگ کیبل پر ڈیوٹی 2 ڈالر سے بڑھ کر 7 ڈالر 14 سینٹ فی کلوگرام ہوگئی، بلوتوتھ پر ڈیوٹی 60 سینٹ سے بڑھ کر 1 ڈالر 28 سینٹ ہوچکی  ہےجبکہ ہینڈ فری پر ڈیوٹی 20 سینٹ سے بڑھ کر 1 ڈالر پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب سیلفی کے شوقین افراد کیلئے  بری خبر یہ ہے کہ سیلفی سٹک پر ڈیوٹی 84 سینٹ سے بڑھ کر 2 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت کیلئے ایک اور مشکل آ گئی۔الیکشن کمیشن کا کپتان کو نوٹس