دعا زہرا کے گھر چھوڑتے وقت ظہیر کہاں تھا ؟ نیا انکشاف سامنے آ گیا

Jul 16, 2022 | 12:01:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دعا زہرا کے گھر چھوڑتے وقت ظہیر کہاں تھا ؟ نیا انکشاف سامنے آ گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی کی عدالت میں سماعت کے دوران دعا زہرا کی گھر سے روانگی کے وقت ظہیر کے کراچی میں ہی موجود ہونے کا انکشاف ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی عدالت میں دعا زہرا کے والد کی جانب سے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر کی جانب سے دعا زہرا کے شوہر ظہیر کے موبائل کی سی ڈی آر رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے ، تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ 16 اپریل 2022 کو جب دعا زہرا گھر سے روانہ ہوئی تو اس وقت ظہیر کراچی میں ہی موجود تھا ۔دعا زہرا کے والد کے وکیل کا دعویٰ ہے کہ دعا اکیلی نہیں گئی تھی اسے اغواءکیا گیا تھا ، اس لیے اغواءکے رخ پر بھی تفتیش ہونی چاہیے ، تفتیشی افسر جانبداری سے کام لے رہاہے اسے تبدیل کیا جائے ۔ عدالت نے تمام ریکارڈ حاصل کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی ہے ۔