کیا حریم شا ہ نے مسلم لیگ ن جوائن کر لی۔۔مداح حیران پریشان۔۔شیر کے ساتھ گانے کی ویڈیو شیئر

Dec 16, 2021 | 22:40:PM
مسلم لیگ ن۔حریم شاہ۔سیاستدان۔شرکت
کیپشن: ٹک ٹاکر حریم شاہ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عادت سے مجبور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے پھر ایک نئی ویڈیو شیئر کردی ہے۔لیکن اس مرتبہ انہوں نے اپنے شوہر کو ویڈیو میں شامل نہیں کیا بلکہ مسلم لیگ ن کے انتخابی نشان شیر کو گود میں اٹھائے گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو دیکھ کر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ کیا حریم شا ہ نے مسلم لیگ ن جوائن کر لی۔حریم شاہ کے مداح اس بات پر حیران ہیں۔

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ حریم شاہ ایسا کچھ نہیں کر سکتیں شیر کو گود میں لے گانا ریکارڈ کرانا محض حریم کا شوق ہو سکتا ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے کا فن جانتی ہیں۔
لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ حریم شاہ کے پاکستانی سیاستدانوں سے روابط رہے ہیں اورانہیں سیاست کی طاقت کا علم ہے لہٰذا ان کا کسی سیاسی جماعت میں شرکت کرنا بعید نہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔سابق مس انڈیا سشمیتا سین بیمار پڑ گئیں، سرجری کا انکشاف ،مداح پریشان