ماہرہ خان کی فواد خان کے ہمراہ ویڈیو وائرل

Aug 16, 2023 | 15:42:PM
پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان کی ایک ساتھ خوبصورت تصایر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فواد خان کی ایک ساتھ خوبصورت تصایر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سال 2023ء اپنے اختتام کی جانب ہے اور اِن مہینوں میں شادیوں کا سیزن عروج پر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بڑے سے بڑے اور چھوٹے سے چھوٹے کلاتھنگ برانڈز بھی اپنی تشہیر کے لیے نامور فنکاروں سے فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

حال ہی میں بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ کی جوڑی، ماہرہ خان اور فواد کا کروایا گیا نیا فوٹو شوٹ سامنے آیا ہے جس میں دونوں فنکار ایک ساتھ بےحد حسین نظر آ رہے ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیوز کو اب تک 1 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے جاری ہیں۔

یہ فوٹو شوٹ فواد خان کی اہلیہ صدف فواد کے کلاتھنگ برانڈ کے لیے کیا گیا ہے۔

اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ اِن کی مختصر سی ویڈیو کافی رومانٹک مناظر پیش کر رہی ہے۔