ویرات کوہلی دہائی کے بہترین ون ڈے کرکٹر نامزد

Apr 16, 2021 | 10:38:AM
ویرات کوہلی دہائی کے بہترین ون ڈے کرکٹر نامزد
کیپشن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو وزڈن کرکٹرز کے 2021 ایڈیشن میں 2010 کی دہائی کا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر نامزد کیاگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کوہلی ان 5 کرکٹرز میں سے ایک ہیں جن کو 1971 سے 2021 تک ہر دہائی کیلئے نامزد کیا گیاتھا۔ وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جو دہائی کے آغاز میں 2011 کا ورلڈ کپ جیتا تھا اور خود کو سب سے نمایاں بلے بازوں میں سے ایک کے طورپر ثابت کیا تھا۔ انہوں نے دس سال میں 11,000 سے زیادہ رنز بنائے جس کا اوسط 60 سے زیادہ ہے اور 42 سنچریاں بھی اسکور کیں۔ سری لنکا کے سپن لیجنڈ  مرلی تھرن کو 2000 کی دہائی کا ونڈے کرکٹر نامزد کیا گیا تھا۔ انہوں نے سری لنکا کو 2011 میں ورلڈ کپ کا فائنل میں پہنچانے میں مدد کی اور دہائی میں 335 وکٹیں حاصل کیں جو کسی ایک دہائی میں کسی دوسرے بولر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر اور سابق آل راؤنڈر کپل دیو کو 1990 اور 1980 کی دہائی میں نامزد کیاگیاہے۔ ٹندولکر نے صرف 1998 میں ونڈے میں 9 سنچریاں سکور کیں جو ایک ہی کیلنڈر سال میں اب تک کے دوسرے بلے بازوں سے زیادہ ہے۔ اسی اثناء میں کپل نے 1980 کی دہائی میں کسی بھی دوسرے بولر سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور کسی بھی بلے باز کے 1000 سے زیادہ رنز کے ساتھ سٹرائک ریٹ پر سب سے زیادہ رن بنائے۔ انہوں نے 1983 کے ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح دلانے میں بھی اہم رول ادا کیاتھا۔ ویسٹ انڈیز کےبیٹسمین ویو رچرڈز کو 1970 کی دہائی میں ون ڈے کرکٹر نامزد کیا گیاتھا جو فارمیٹ کا پہلا عشرہ تھا۔ رچرڈز نے فارمیٹ کے پہلے عشرے میں ویسٹ انڈیز کے تسلط کو ہوا دی اور انہوں نے ٹرافی جیتنے میں مدد دی تھی اور ورلڈکپ کے فائنل میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری بنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلش آل راؤنڈر  بین سٹوکس دوسری مرتبہ وزڈن کرکٹر منتخب