بابر نے سری لنکا سے شکست کی اصل وجہ بتا دی

Sep 15, 2023 | 08:39:AM
بابر نے سری لنکا سے شکست کی اصل وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد  قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی گیم ہم سے بہتر تھی، انہوں نے ہم سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کر دیا ہے اب 17 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا،میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم باولنگ اور فیلڈنگ میں اچھے نہیں تھے ، باولنگ مڈل اوورز میں ٹھیک نہیں تھی  اس لیے ہم میچ ہارے ۔کپتان نے کہا کہ ہم نے شاہین کو آخری اوور اس لیے نہیں کرایا کیونکہ ہمیں زمان خان پر یقین تھا۔