ڈینگی بےقابو, کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

Sep 15, 2022 | 12:03:PM
 ڈینگی بےقابو, کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
کیپشن: ڈینگی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈینگی نے شہر قائد اور دیگر شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 30 فیصد بڑھی ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید 75 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے۔اس وقت نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑی تعداد داخل ہو رہی ہے جس سے   ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لیے مختص جگہ ختم ہونے لگی ہے۔ اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 943 ہوگئی ہے۔

ڈی ایچ او زعیم ضیاء کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں مزید 48 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، اسلام آباد کے علاقے ترلائی ،سوہاں ،روات میں ڈینگی سے سب زیادہ متاثرین موجود ہیں۔پنجاب سے ڈینگی کے مزید221 مریض سامنے آئے ہیں۔

لاہور سے98 اور راولپنڈی سے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 2766 مریض رپورٹ ہوچکےہیں۔