ایک اوور میں 52 رنز، اننگ کا سب سے بڑا ٹوٹل، عالمی ریکارڈ بن گیا

Oct 15, 2023 | 12:22:PM
ایک اوور میں 52 رنز، اننگ کا سب سے بڑا ٹوٹل، عالمی ریکارڈ بن گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک اوور میں 52 رنز، اننگ کا ریکارڈ ٹوٹل، دنیائے کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے دنوں میں ایک اور ریکارڈ کی باز گشت ہے لیکن یہ ریکارڈ کسی ایسی ٹیم نے نہیں بنایا جو آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں شامل ہو اور نہ ہی یہ میگا ایونٹ میں سب ہوا، اہم بات یہ بھی ہے کہ 50 اوورز ورلڈکپ  یا ون ڈے کا ریکارڈ نہیں بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کل اپنی 29 ویں سالگرہ منائیں گے

ارجنٹائن کی خواتین کرکٹ ٹیم نے چلی کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ کئی ریکارڈ توڑ ڈالے، ارجنٹائن نے صرف 20 اوورز میں 427/1 کا تاریخی ٹوٹل بنایا، دونوں اوپنرز لوسیا ٹیلر 169 اور البرٹینا گالان 145 نے 350 رنز کی اوپنر شراکت قائم کی، بعد ازاں ارجنٹینا نے چلی کو صرف 63 رنز پر ڈھیر کر دیا اور 364 رنز سے فتح حاصل کی۔

یہ میچ آنے والے سالوں تک یاد رکھا جائے گا کیونکہ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ سکور تھا۔ارجنٹائن نے بحرین کی خواتین ٹیم کے 20 اوورز میں 318/1 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اس نے مارچ 2022 میں سعودی عرب کے خلاف  بنایا تھا۔ فہرست میں تیسری ٹیم یوگنڈا ہے جس نے جون 2019 میں مالی کے خلاف مجموعی طور پر 314/1 کا ٹوٹ سکور کیا تھا۔

ایک اور ریکارڈ کا ذکر بھی ضروری ہے اس میچ نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ایک اور ریکارڈ بھی توڑ دیا، چلی کی فلورنسیا مارٹینیز نے صرف ایک اوور میں 52 رنز کا حیران کن ٹوٹل  کیا جس میں 17 نو بالز شامل تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  نیپال کی مینز ٹیم نے منگولیا کے خلاف 314/3 پوسٹ کیا اور مینز ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ مجموعہ درج کیا، انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف افغانستان کے کل 278/3 کو پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 2019 میں بنایا تھا۔