زمبابوے کرکٹ ٹیم ٹرائی نیشن سیریز جیتنے کا جذبہ لیکر آئی ہے، اسسٹنٹ کوچ ڈیان ابراہیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ڈیان ابراہیم کا کہنا ہے کہ ٹیم یہاں آنے پر خوش ہے ،ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہے،بہت سے نئے کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں ،کلائمٹ اور کھیل کے اعتبار سے کنڈیشنز یہاں تھوڑی مختلف ہیں ،ہم ٹرائی نیشن سیریز میں جیت کا جذبہ لے کر آئے ہیں۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد میں ٹریننگ سیشن کر دیاہے۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ڈیون ابراہیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹرائی سیریز کےلیے تیارہے،زمبابوے اور پاکستان کی کنڈیشنرز مختلف ہیں،پاکستان سپرلیگ سے کئی کھلاڑیوں نے تجربہ حاصل کیاہے،سال سے زائد زمبابوے کرکٹ ٹیم کی تیاری جاری ہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں زمبابوے ابھی کرکٹ کھیل رہی ہے،زمبابوے ٹرائی سیریز جیتنے کے ہدف سے آئی ہے،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے ٹرائی سیریز کی تیاری اہم کردار اداکرےگی،پاکستان کےپاس ورلڈکلاس کھلاڑی ہیں،زمبابوے کےپاس لمبے قد کے فاسٹ باؤلرز ہیں،زمبابوے کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک مختلف صلاحیتوں کا مالک ہے،اپنے ملک کے لیے کھیلنا اور کوچنگ کرنا فخر کی بات ہوتی ہے،ٹرائی سیریز میں زمبابوے کو معلوم ہوگا کہ ہماری کرکٹ کہاں کھڑی ہے،زمبابوے میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،انٹرنیشنل کرکٹ میں مختلف کنڈیشنرز میں کھیلنا پڑتاہے۔زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی سپورٹ چاہتی ہے۔

دووسری جانب زمبابوے کرکٹ ٹیم نے اسلام آباد میں ٹریننگ سیشن کر دیاہے ۔زمبابوے کرکٹ ٹیم نے کوچز کی نگرانی میں نیٹ سیشن میں حصہ لیا۔زمبابوے کرکٹ ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہے۔تین ملکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 18 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:17 نومبر کو چھٹی کااعلان،نوٹیفکیشن جاری