پی ایس ایل کی نئی فرنچائزز کی فروخت کے لئے ٹینڈر طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی ساتویں اور آٹھویں ٹیموں کے فرنچائز حقوق فروخت کرنے کیلئے ٹینڈرز طلب کر لئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیکنیکل پروپوزلز جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر ہے،صرف تکنیکی طور پر اہل بڈرز ہی بڈنگ کے عمل کے اگلے مرحلے میں حصہ لینے کے مجاز ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بابراعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کے نام حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی میں سے رکھے جا سکیں گے۔