ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں انڈر ڈور اور آﺅٹ ڈور سروس پر پابندی بر قرار

May 15, 2021 | 16:57:PM
ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں انڈر ڈور اور آﺅٹ ڈور سروس پر پابندی بر قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پشاور کے محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق مارکیٹیں اور کمرشل سرگرمیاں 17 مئی سے شام 8 بجے کے بعد بند ہو ا کریں گی۔
میڈ یس کی دکانیں،پٹرول پمپس، دودھ دہی کی دکانیں،تندور،میڈیکل سروسز اور ہوٹل اور ریسٹورنٹس سے ٹیک اوے پر پابندی نہیں ہوگی۔ صوبہ میں تمام 16 مئی سے ٹرانسپورٹ بحال کر دی جائے گی ۔
ایس او پیز کے تحت تمام سرکاری دفاتر 17 مئی پیر سے کھول دئیے جائینگے ۔ریسٹورنٹس اور ہوٹل میں انڈر ڈور اور آﺅٹ ڈور سروس پر پابندی بر قرار ر ہے گی صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔ عوامی مقامات پر ماسک پہنا لازمی ہو گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ ملک گیر لاک ڈاﺅن ختم۔۔۔کل سے ٹرانسپورٹ بحال