عام انتخابات،پی ڈی ایم جماعتوں کا ایکا ،مل کر الیکشن لڑیں گی

  قومی اسمبلی  مدت مکمل ہونے سے پہلے ایک یا دو روز پہلے توڑ دی جائے گی تاکہ الیکشن  90 روز میں  نومبر میں ہوں گے

Jun 15, 2023 | 14:39:PM
عام انتخابات،پی ڈی ایم جماعتوں کا ایکا ،مل کر الیکشن لڑیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ )عام انتخابات وقت پر ہوں گے،پی ڈی ایم جماعتوں کا ایکا ،مل کر الیکشن لڑیں گی ۔جے یو آئی نے تیاری شروع کردی ۔

انتہائی بااعتماد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، پارلیمنٹ کی مدت میں توسیع نہیں ہو گی، پی ڈی ایم کی جماعتیں سیٹ ایڈجسمنٹ کے ذریعے باہمی تعاون سے الیکشن لڑیں گی۔ جے یو آئی نے الیکشن کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،  قومی اسمبلی  مدت مکمل ہونے سے پہلے ایک یا دو روز پہلے توڑ دی جائے گی تاکہ الیکشن  90 روز میں  نومبر میں ہوں گے -

ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:ایاز صادق

مولانا فضل الرحمان کے قریبی ذرائع کے مطابق عام انتخابات اپنے وقت مقرر پہ اکتوبر یا نومبر میں ہوں گے۔ جے یو آئی نے ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پہ امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم جے یو ائی پنجاب اور خیر پختون خوا میں نواز لیگ کے ساتھ ، سندھ میں پی پی پی کہ ساتھ اور بلوچستان میں علاقائی جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرے گی تاہم پرویز خٹک اور جہانگیر ترین سمیت کسی گروپ نے تاحال کسی پارٹی کے ساتھ الائنس پہ آمادگی ظاہر نہیں کی ہے۔

خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی کے منحرف پرویز خٹک گروپ سے جے یو آئی اور نواز لیگ نے بھی رابطے استوار کئے ہوئے ہیں۔