عامر لیاقت کی بیٹے کے ساتھ دورانِ گیم شو مستی مذاق کی دلچسپ ویڈیو وائرل

Jun 15, 2022 | 16:26:PM
عامر لیاقت،سوشل میڈیا،گیم شو،ویڈیو وائرل
کیپشن: عامر لیاقت حسین کی یادوں اور باتوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں/ فائل فوٹو گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی شوز کے معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین اور ان کے بیٹے احمد کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

9  جون کو جہانِ فانی سے کوچ کرجانے والے عامر لیاقت حسین کی یادوں اور باتوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں، اسی حوالے سے ان کی گیم شو کے دوران بیٹے کے ساتھ مستیوں کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت گیم شو میں شریک اپنے بیٹے احمد سے سوال پوچھتے ہیں جس کا جواب احمد نے نہیں دیا، پھر عامر لیاقت اس سے کہتے ہیں کہ دیکھو ذرا میرا بیٹا ہو کر جواب نہیں پتا۔

 پھر میزبان قینچی منگواتے ہیں اور احمد کی داڑھی کے کچھ بال کاٹتے ہیں۔

 یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی تو صارفین بھی اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکے، ویڈیو پر متعدد افراد نے عامر لیاقت کی مغفرت کی دعا کی اور ساتھ ہی کئی لوگوں نے ان کے اہلخانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔

 واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کے پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال سے دو بچے دعا عامر اور احمد عامر ہیں۔