آصف زرداری اورر شہباز شریف کی اہم ملاقات، سیاسی آدمی کو نگراں وزیراعظم لانے پر اتفاق

Jul 15, 2023 | 21:11:PM
Shahbaz Sharif, Asif Ali Zardari meeting, Lahore, 24News
کیپشن: Serene Capture
سورس: 24News HD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ  پر  ان سے اہم ملاقات ہوئی۔ حکومتی اتحاد کے سربراہ آصف علی زرداری کی وزیراعظم شہباز  شریف سےملاقات ایک گھنٹے سے زائد  وقت تک جاری رہی ۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ نگران سیٹ اپ سمیت انتخابات کے انعقاد پر مشاورت کی گئی۔دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں الیکشن بروقت کروانے پر مکمل اتفاق کیاگیا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کا اپنی رہائش گاہ آمد پر استقبال کیا وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا حکومتی اتحادی جماعت کے سربراہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے نگران سیٹ اپ کے بارے میں مشاورت کی گئی وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری میں انتخابات سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بارے بھی مشاورت کی گئی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں الیکشن بروقت کروانے پر مکمل اتفاق کیاگیا۔الیکشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،دونوں رہنمائوں نے دو ٹوک موقف پر اتفاق کیا۔آصف علی زرداری اور شہبازشریف نے موجودہ اسمبلی کی مدت کے خاتمے کی حتمی تاریخ  پر تفصیلی مشاورت کی۔


آصف علی زرداری نے موجودہ اسمبلیوں کی مدت اگست کے دوسرے ہفتہ میں ختم کرنے کی تجویز دےدی۔ پیپلزپارٹی کی تجویز پر وزیراعظم شہبازشریف نے دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی۔

ذمہ دار زرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں آئندہ نگران وزیر اعظم بیوروکریٹ کے بجائے سیاست دان کو لانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کےلیے کلیدی کردار کو سراہا،سابق صدر نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف ڈیل پر مبارکباد دی۔ 
وزیراعظم شہبازشریف نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ زرایع کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نےکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت جو معیشت کےلئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی اسے مل کرصاف کررہےہیں ۔
وزیر اعظم نےکہاکہ ہماری ساری توجہ معیشت کی مضبوطی پر ہے اور اللہ کی مہربانی سے کامیابیاں مل رہی ہیں ،ملک سے انتشار اورفتنے کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کرکے سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کاخواب خواب ہی رہ گیا۔

 پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے جبکہ سابق صدر کے لاہور میں قیام کے دوران پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

لاہور میں اپنے قیام کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے مضبوط امیدواروں کے حوالے سے بھی ملاقات کریں گے۔ امکان ہے کہ آصف زرداری استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما جہانگیر ترین کے بھائی کی وفات پر تعزیت کرنے کے لئے ان کے گھر بھی جائیں گے۔