پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سری لنکا میں کرانے کی حمایت کردی

Jul 15, 2022 | 21:08:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ، ایشیا کپ، سری لنکا، کرانے کی حمایت
کیپشن: ایشیا کپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ سری لنکا میں کرانے کی حمایت کردی ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کرکٹ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ ہوا ہے ،پی سی بی نے کہاکہ ایشیا کپ شیڈول کے مطابق سری لنکا میں کرانے کی حمایت کرتے ہیں،ایشیا کپ کا سری لنکا میں ہونے کا فائدہ ہے ، ایونٹ سے سری لنکا کو ریونیو ملے گا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ سری لنکا میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز بھی کامیاب رہی،پاکستان کرکٹ ٹیم بھی سری لنکا میں سیریز کیلئے موجود ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہونا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 245 ضمنی الیکشن، اے این پی کا ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان