پاکستانی ٹیکن لیجنڈ اور چیمپئین ارسلان ایش صدیقی پر دستاویزی فلم جاری

Jul 15, 2021 | 17:58:PM
پاکستانی ٹیکن لیجنڈ اور چیمپئین ارسلان ایش صدیقی پر دستاویزی فلم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریڈ بل میڈیا ہاوس کے زیراہتمام ای سپورٹس دستاویزی فلم سیریز ”ان فولڈ“ کی نئی قسط پاکستانی ٹیکن لیجنڈ اور ای وی او چیمپئن ارسلان ایش صدیقی پر جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ پروفیشنل ٹیکن پلیئر نے مقامی اور قومی ٹورنامنٹس میں شرکت کے بعد جاپان اور امریکہ میں حیران کن فتوحات حاصل کیں ۔ ای ایس پی این۔ ای پلیئر آف دی ایئر 2019  نے انہیں ٹیکن کا ایک غیر متنازعہ بادشاہ تسلیم کیا۔ دستاویزی فلم کی ریلیز کے موقع پر ایش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے متعلق فلم کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے۔ امید ہے کہ یہ دیگر کھلاڑیوں کو ای سپورٹس کیریئر کے طور پر آگے بڑھانے کی ترغیب دے گی۔

 خواہش ہے کہ دوسرے لوگ بھی ای سپورٹس میں سرمایہ کاری کریں۔اس قسط میں مہمانان خصوصی کے انٹرویوز پیش کئے گئے ہیں جن میں امریکن پروفیشنل ٹیکن پلیئر اینکن بھی شامل ہیں جنہیں ایش نے 2019 میں شکست دی تھی۔ دستاویزی فلم میں ایش کی ذاتی زندگی، اور ان کے والد کے افسوسناک انتقال پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

 واضح رہےریڈ بل میڈیا ہاوس کی جانب سے پیش کی جانے والی ان فولڈ ریڈ بل سیریز ہے جس میں دنیا بھر کے مشہور ترین ای سپورٹس شخصیات کی زندگیوں اور کہانیوں پر نظر ڈالی جاتی ہے۔ ایش ”ان فولڈ“ سیریز میں اس سے قبل ان نمایاں ناموں کی فہرست میں شامل تھے جن میں نمانجا ”ہنٹر“ کووا، سنہیرو، ”گاچیکن“ کاناموری اور ایمر ”میراکل“ ال برکاوی شامل ہیں۔ نئی ان فولڈ قسط ریڈ بل گیمنگ یو ٹیوب چینل اور ریڈ بل ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کوجیل میں قتل کرنے کی سازش کی گئی ۔۔ مریم نواز کا انکشاف