کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ترکش ایئرلائن کو جرمانہ 

Jan 15, 2021 | 19:38:PM
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ترکش ایئرلائن کو جرمانہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر دوبارہ جرمانہ عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والی ترکی کی ایک پرواز پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا سے بچاؤ کیلئے جاری کردہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔ اس سے قبل ترکش ائرلائن کوسال 2020 کے اکتوبر میں بھی وارننگ اور جرمانہ کیا گیا تھا۔