پاکستان کا70 کروڑ ڈالر کا چینی قرض واپس

Feb 15, 2026 | 08:45:AM
 پاکستان کا70 کروڑ ڈالر کا چینی قرض واپس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے اس ہفتے چین کے کمرشل قرض کی مد میں 70کروڑڈالرز واپس کر دیے ہیں،جس کے بعد سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائرکم ہوکر 15.5 ارب ڈالررہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ رقم  چائنا ڈیولپمنٹ بینک کو ادا کی گئی،جس نے اس سے قبل اسی قرض کو تین برس کیلئے رول اوورکیا تھا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور ایک ارب ڈالرکاسی ڈی بی قرض جون میں میچورہو رہاہے۔

 جسے حکومت مالی سال کے اختتام سے قبل ری فنانس کرانے کی امید میں قبل از وقت واپس کرنے پر غورکر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ایران سے معاہدے کے خواہشمند،وہ خامنہ ای سے ملنے کو بھی تیارہیں: مارکو روبیو

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آئی ایم ایف کامشن 25 فروری سے 11مارچ تک پاکستان کادورہ کریگا۔

مشن توسیعی فنڈسہولت کے تحت ایک ارب ڈالرزکی قسط اور 20کروڑ ڈالرزسے زائدکی موسمیاتی فنانسنگ کی منظوری کیلیے جائزہ مذاکرات کریگا۔

آئی ایم ایف ٹیم ابتدائی تین روزکراچی میں قیام کے بعد 2 مارچ سے وفاقی حکومت کے ساتھ باضابطہ بات چیت شروع کرے گی۔