بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Feb 15, 2024 | 10:51:AM
بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصی سجاد ) محکمہ موسمیات نے موسم خشک، خنک رہنے کیساتھ سرد تیز ہواؤں کی پیشگوئی کی ہےجبکہ بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  فروری کا مہینہ آتے ہی شہری سورج کی آمد کے باعث کھل کھلا اٹھے,کئی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا راج ہے جبکہ  سورج کی کرنوں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ  بھی جاری ہے،شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ائیرکوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ ، موجودہ درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ شہریوں کوموسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کردی گئی ۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر لاہور  میں آلودگی شرح  205ریکارڈ کی گئی جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح311 ریکارڈ،شاہراہ قائداعظم میں 204 اور خانہ سلیم فرہنگ میں شرح 206ریکارڈ کیاگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  کراچی میں  کم سےکم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کاتناسب 69 فیصد ہے اور شمال مشرق سے ہواؤں کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ کوئٹہ میں درجہ حرارت صفر ڈگری ریکارڈ  کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: توہینِ رسالت کے ملزم کی درخواست ضمانت منظور

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف اور موسم سرد اور خشک ہے،رپورٹ میں کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔