بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

Apr 03, 2024 | 10:16:AM
 ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،کشمیر اورخطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

شہر لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کی شدت بڑھنے لگی۔ ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیا۔  ائیر کوالٹی انڈیکس 173ریکارڈ کی گئی۔ فیز 8 ڈی ایچ اے 205، یو ایس قونصلیٹ میں شرح 177ریکارڈ، سید مراتب علی روڈ 184،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 174ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج ہوگی

دوسری جانب مظفرآباد سمیت نیلم اور جہلم ویلی میں بارش، بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر پہاڑوں پہ ہلکی برفباری ہوئی۔  آزاد کشمیر کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مظفرآباد و گردونواح میں موسلادھار بارش، آسمان پہ گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ 

اپردیر میں گزشتہ رات سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے باعث دریائے پنجکوڑہ سمیت ندی نالوں کے پانی میں اضافہ ہوگیا۔ دیر کمراٹ شاہراہ پر سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ڈرائیورز کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپر دیر میں شرینگل سمیت کئی علاقوں میں رات کو جالہ باری بھی ہوئی۔ رات بھر دیر شہر میں بھی بادل خوب برسنے سے  پہاڑی علاقوں میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔