پاکستان کو دہشتگردی سے متاثر سمجھا جائے، ذمہ دار نہیں،بلاول بھٹو 

Dec 15, 2022 | 23:49:PM
وزیر خارجہ، بلاول بھٹو زرداری، دہشتگردی، نشانہ بننے والے مسلمان، مسلم ممالک،
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ 2001کے بعد دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان تھے،مسلم ممالک کو دہشتگردی کیلئے موردالزام ٹھہرانا درست نہیں،پاکستان کو دہشتگردی سے متاثر سمجھا جائے، ذمہ دار نہ سمجھا جائے، دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ہرگز درست نہیں۔
نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ سرحد پرکشیدگی کے باوجود طالبان حکومت سے بات چیت جاری رکھیں گے،درحقیقت پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بیرون ملک سے معاونت کی گئی،دہشتگردوں کی مالی معاونت اور تربیت روکنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کاکہناتھا کہ بلوچستان میں عدم استحکام کیلئے غیرملکی عناصر سرگرم ہیں،دہشتگرد عناصر کو ہمارے ہمسایہ ملک سے معاونت مل رہی ہے، کراچی میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے،لاہور جوہرٹاو¿ن دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں،بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ 2001کے بعد دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے مسلمان تھے،مسلم ممالک کو دہشتگردی کیلئے موردالزام ٹھہرانا درست نہیں،پاکستان کو دہشتگردی سے متاثر سمجھا جائے، ذمہ دار نہ سمجھا جائے، دہشتگردی کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ہرگز درست نہیں۔
انہوں نے کہاکہ بےنظیر بھٹو شہید نے دہشتگردوں کی دھمکیوں کے باوجودجمہوری جدوجہد جاری رکھی،ہمیں دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں پر فخر ہے،دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے فیٹف نے ہمارے اقدامات کو سراہا،انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل کے تحت ٹھوس اقدامات کئے،بلاول بھٹونے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سے کم نہیں،پائیدار ترقیاتی اہداف کیلئے مشترکہ کاوشیں درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ دانیہ شاہ گرفتار