وزیراعظم کامفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار 

Apr 15, 2023 | 23:45:PM
وزیراعظم کامفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے  وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا اور  انکے  اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ " مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے ،مفتی عبدالشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی راہنما وں میں شمار ہوتے تھے".

وزیر اعظم  کا مزید  کہنا تھا کہ" انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے جبکہ  انہوں نے مفتی عبدالشکور کی دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا"۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دعا کرتے ہوئے کہاکہ "اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین".

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ٹریفک حادثے میں وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی دینی و قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 مولانا اسعد محمود اور مریم اورنگزیب نے پولی کلینک ہسپتال کے باہر میڈیا سے بات کی ، مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ" رمضان المبارک کے مہینے میں ان کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا،جو لوگ اس دنیا سے جاتے ہیں وہ ایک بڑا صدمہ دے جاتے ہیں،یہ جمعیت علمائے اسلام کا ہی نہیں پورے پاکستان کا نقصان ہے،اس وقت ہم غم میں ہیں،،اللہ ہمیں اس غم کو برداشت کرنے کی توفیق دے،انہوں نے جس طرح قوم کے موقف کو ہمیشہ دنیا کے سامنے رکھا،انہوں نے جو امانت ہمارے لیے چھوڑی ہم ان کی امانت کو آنے والی نسلوں تک منتقل کریں گے"۔
 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ "آج جو حادثہ پیش آیا میرے پاس الفاظ نہیں,یہ پوری قوم کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے",ان کا کہنا تھا کہ "میں نے ان کے ساتھ بہت قریب رہ کام کیا،میں نے ہمیشہ ان کو دین اور عوام کی خدمت کرتے دیکھا"۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے  وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے  ہوئےانکے اہل خانی سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا  جبکہ انہوں نے ب مفتی عبدالشکور کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری   نے بھی مفتی عبدالشکور کے ٹریفک حادثے میں جان بحق ہونے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ، ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار  کیا ۔ انہوں نے  مزید کہا کہ وہ "مفتی عبدالشکور کے انتقال پر ان کے  لواحقین، مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی کے دکھ میں شریک  ہیں، جبکہ مفتی عبدالشکور کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کی بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ، صبر جمیل کی دعا کی، اور  مفتی عبد الشکور کیلئے دعائے مغفرت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور کی اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو واقع کی مکمل تحقیقات کی ہدایت دے دی۔