قطر پر اسرائیلی حملہ: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قطر پر اسرائیلی حملے سے متعلق ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار قطر پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے بلائے گئے ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دوحہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا استقبال پاکستان کے سفیر برائے قطر، پاکستان کے مستقل مندوب برائے او آئی سی اور قطری حکومت کے سینیئر حکام نے کیا۔
ہنگامی اجلاس خطے کی صورتحال اور اسرائیلی جارحیت پر مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کیلئے قرارداد جمع