ضمنی انتخابات؛ انتخابی مہم کا آخری روز، جلسے میں گولیاں چل گئیں

Oct 14, 2022 | 23:16:PM
قومی اور صوبائی اسمبلی، 11حلقوں، ضمنی الیکشن، اتوار،
کیپشن: ضمنی انتخابات(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 11 حلقوں میں ضمنی الیکشن اتوار کو ہوگا، اس حوالے سے انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے۔
پولیس کے مطابق ملتان کے حلقے این اے 157 میں آزاد امیدوار نسیم راں کے جلسے میں گولیاں چل گئیں، نامعلوم افراد کی فائرنگ کارکن زخمی ہو گئے، جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے آٹھ اورصوبائی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان کیلئے الیکشن کمیشن نے حلقوں میں رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، ضمنی انتخاب کیلئے رینجرز، ایف سی اور فوج کی تعیناتی 15 سے 17 اکتوبرکیلئے کی گئی ہے ،تینوں فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، قومی سکواڈ میں بڑی تبدیلی