لیگی ایم پی اےایوب گادھی پر حملے میں ملوث ملزم لاہور سے گرفتار

May 14, 2026 | 11:56:AM
لیگی ایم پی اےایوب گادھی پر حملے میں ملوث ملزم لاہور سے گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لیگی رکنِ پنجاب اسمبلی ایوب گادھی پر حملے میں ملوث ملزم کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم پی اے ایوب گادھی پر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ان کے ڈیرے میں قاتلانہ حملے کیا گیا تھا جس میں زخمی جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

بعدازاں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انوکھی آفر۔۔!2ہزار روپے دیں اور جیل جائیں