نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کاانڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری سے ٹیلی فونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیرِ سرمایہ کاری و ڈاؤن سٹریم انڈسٹری روزان روزلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا، طاہر حسین اندرابی کاکہناتھا کہ دونوں جانب سے سرمایہ کاری کے تعاون کے ممکنہ مواقع اور باہمی مفاد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔